یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات ؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان میں ماہِ اگست میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک ساتھ چار تعطیلات ہونے کا امکان ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست (جمعرات) کو یومِ آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 15 اگست (جمعہ) کو چہلمِ امام حسینؓ منایا جائے گا۔

اگرچہ چہلم کی تعطیل وفاقی سطح پر عام تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم صوبائی حکومتیں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کر سکتی ہیں۔ گزشتہ برس راولپنڈی اور کراچی سمیت چند شہروں میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل دی گئی تھی۔

اگر اس سال بھی مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تو جمعرات 14 اگست سے اتوار 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات ممکن ہیں۔

حکام کی جانب سے یومِ آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close