ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت مختلف ذرائع کے مطابق 5.4 سے 5.73 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 28 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جرمن ریسرچ سینٹر آف جیوسائنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.73 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم اب تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں