سابق وزیراعظم کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کےحکم پر عمل میں لائی گئی۔

سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر  پہنچے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close