بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔تاہم اب بانی پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے: ذرائعبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے جو جماعتیں آنا چاہتی ہیں ان کو بھی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں: پی ٹی آئی رہنما
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں