افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری، اہم خبر آگئی

واسا میں تین افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد وسیم کی جانب سے ایم ڈی واسا کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کو ایکسین او اینڈ ایم تھری اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ فیصل سرور سے ناقص کارکردگی کے باعث اس عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح معطل افسر سید محمد حسین رضا کو بحال کر کے ایکسین او اینڈ ایم ٹو گنج بخش ٹاؤن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

مزید برآں، معطل افسر محمد نواز کو ایس ڈی او اچھرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close