امریکہ جانے کے خواہشمند سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ایک اہم اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی حکومت نے غیر ملکی نان امیگرنٹ ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے ایک نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” نافذ کر دی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نئی فیس یکم اکتوبر 2025 سے لاگو ہوگی، جس کے تحت ویزا کے خواہشمند افراد کو موجودہ ویزا فیس کے علاوہ 250 ڈالر (تقریباً 72 ہزار پاکستانی روپے) اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ، امریکہ میں آمد و روانگی کے ریکارڈ (I-94) کی فیس بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دی گئی ہے۔
یہ اضافی فیسیں سیاحتی، تعلیمی، کاروباری یا دیگر نان امیگرنٹ ویزا رکھنے والے تمام افراد پر لاگو ہوں گی۔
اس اقدام کا نفاذ “ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کی منظوری کے بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے ترقی پذیر ممالک کے شہریوں، خاص طور پر پاکستانی ویزا درخواست گزاروں پر مالی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں