پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر

کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اگست سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سی ای او نے طیاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے اصفہانی ہینگر کا دورہ کیا اور وہاں برطانیہ کے لیے مختص بوئنگ 777 طیارے کا معائنہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے اگلے ماہ سے برطانیہ کے لیے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، اور سی ای او نے متعلقہ حکام کو طیاروں کی جدید خطوط پر تیاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close