بنوں: پولیس نے تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کا حملہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق 13 سے 15 دہشت گردوں نے تھانے پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم اہلکاروں نے جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ تمام نفری مکمل طور پر محفوظ رہی۔
واقعے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی پی او بنوں نے بہادری سے مقابلہ کرنے پر پولیس فورس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں