شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
اب لاہور سمیت پنجاب کے 22 اضلاع میں 710 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 230 سے بڑھا کر 430 کر دی گئی ہے، جبکہ یہ سہولت پہلے صرف 11 اضلاع میں فعال تھی، جسے اب 22 اضلاع تک پھیلایا گیا ہے۔ اس میں لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، حسن ابدال، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں