معروف اداکارہ اغوا کر لی گئی

ملتان میں اسٹیج اداکارہ مسکان کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص ولید اور اس کے ساتھیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو زبردستی اغواء کیا۔

متاثرہ اداکارہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ولید اور اس کے ساتھیوں نے اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور اسے گھر سے باہر بلایا۔ جیسے ہی وہ باہر آئی، ملزمان نے اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اغواء سے قبل ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں مسکان کا کہنا ہے کہ ولید مسلسل اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close