لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں 227 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 286 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، 93 شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 193 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے نتیجے میں پیش آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں