ہنگامی اجلاس طلب

راولپنڈی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ سیلابی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے واسا کے ایم ڈی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر کو جل تھل کر دیا ہے۔ 230 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے — گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 23 فٹ جبکہ کٹاریاں کے مقام پر 22 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ پر ہیں جبکہ نالہ لئی میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر سائرن بھی بجا دیے گئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا، محمد سلیم اشرف کے مطابق محکمہ موسمیات نے 230 ملی میٹر سے زائد بارش کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں موجود ہے جبکہ نالہ لئی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے — کٹاریاں میں 20 فٹ اور گوالمنڈی پر 19 فٹ کا بہاؤ نوٹ کیا گیا ہے۔ مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث خطرہ بدستور موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close