پنشنرز کے لیے بڑی خبر،اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا، اور پنشن میں اضافے کا بوجھ ادارہ اپنے وسائل سے برداشت کرے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایک اور اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر ٹیکس میں آئندہ پانچ سال کے لیے استثنیٰ دیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو وزارتیں اچھے نتائج دیں گی انہیں سراہا جائے گا، جبکہ کمزور کارکردگی پر بہتری کے لیے سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close