عمران خان، بیرسٹر سیف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان حالیہ ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے سابق وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ سینیٹ کے لیے نامزدگیوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹر بنانے کی ہدایت جاری کی، جس پر ثانیہ نشتر کی سیٹ پر مشال یوسفزئی کا نام فائنل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منظور شدہ فہرست میں مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نور الحق قادری جنرل نشستوں کے امیدوار ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم سواتی اور خواتین کی نشست پر روبینہ ناز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close