شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بغیر چپ والے قومی شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئے ڈیجیٹل فیچرز اور فوری فراہمی کے اختیارات کے ساتھ نظرثانی شدہ فیس اسٹرکچر کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا کی اس نئی پالیسی کے تحت نان چپ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد اب اپنے کارڈز کی تجدید، معلومات میں تبدیلی یا دوبارہ اجرا کی درخواست اسی زمرے میں دے سکتے ہیں، جس سے انہیں چپ والے اسمارٹ کارڈ پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نادرا کے مطابق نئے اقدامات کا مقصد شہریوں کو بغیر کسی اضافی اخراجات کے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان افراد کو اب بھی ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ حاصل ہوگا، جیسا کہ پہلے صرف اسمارٹ کارڈ کے حاملین کو حاصل ہوتا تھا۔

یہ فیصلہ ان شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا جو سمارٹ کارڈ کی فیس یا اپ گریڈنگ کی ضرورت کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ نئی سہولیات کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو جلد ترسیل کے آپشنز بھی دستیاب ہوں گے تاکہ وہ بآسانی اور بروقت اپنے شناختی دستاویزات حاصل کر سکیں۔

نادرا کے اس اقدام کو شہریوں کی سہولت، ڈیجیٹل شمولیت، اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close