صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارش پر “ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025” کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو آفس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025″ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اور صدرِ مملکت کی توثیق حاصل ہو چکی ہے۔ یہ قانون “پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں