خیبرپختونخوا کے بڑے سیاسی خانوادے کی خاتون ن لیگ میں شامل

خیبرپختونخوا کے بڑے سیاسی خانوادے کی خاتون ن لیگ میں شامل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر بلور پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ثمر بلور نے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔

اس ملاقات سے قبل ثمر ہارون بلور نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گی جس کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔یاد رہے کہ ثمر ہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close