(نیوز ڈیسک)محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی کیلئے عمر کی حد بڑھا دی گئی
پنجاب جیل خانہ جات میں ڈپٹی اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کی بھرتی کی جارہی ہے ، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن نے اشتہار دیا تھا،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اور اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ بھرتی کیلئے عمر کی حد تیس سال رکھی گئی تھی
پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمر کی حد بڑھانے کا نوٹی جاری کردیا ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل کی بھرتی کیلئے عمر حد تیس سے پینتیس سال کردی گئی،لیڈی ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کیلئے عمر کی حد تیس سے اڑتیس سال کردی گئی۔
اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کیلئے بھی پینتیس اور لیڈی اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ کیلئے اڑتیس سال کردی گئی،جیل خانہ میں بھرتیوں کیلئے 24 جون تک امیدوار درخواست دے سکتے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں