امریکی صدر کاایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے سے متعلق اہم دعویٰ

ہم جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کریں گے,امریکی صدر
امریکہ (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروٹھ سوشل” پر ایک بیان میں کہا کہ ہم جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کریں گے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے، اور وہ معاہدہ کریں گے، اس وقت بہت سی کالیں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بنائیں۔
صدرٹرمپ نے لکھا کہ جیسے میں نے بھارت اور پاکستان کو معاہدے کی طرف لایا تھا۔ میں نے امریکہ کے ساتھ تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں عقل، ہم آہنگی اور سنجیدگی پیدا کی، اور دو بہترین رہنما فوری فیصلہ کرنے اور رکنے پر تیار ہو گئے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کے پہلے صدارتی دور میں سربیا اور کوسوو کے درمیان دیرینہ تنازع ایک بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہا تھا، لیکن انہوں نے اس کو روکا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صدر بائیڈن کی “احمقانہ پالیسیوں” نے طویل المدتی امکانات کو نقصان پہنچایا، لیکن وہ دوبارہ اسے درست کر لیں گے۔ مصر اور ایتھوپیا کے درمیان دریائے نیل پر بڑے ڈیم کے تنازع کو بھی انہوں نے اپنے مداخلت سے وقتی امن تک پہنچایاہے اور یہ امن برقرار رہے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی طرح ایران اور اسرائیل کے درمیان بھی بہت جلد امن قائم ہو جائے گا، کیونکہ اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ میں بہت کچھ کرتا ہوں لیکن انہیں کسی چیز کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا،مگر عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close