بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت۔۔۔۔۔۔۔۔ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 5 جون کو سماعت کےلیے مقرر کر دیا۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں کی سماعت کریں گے۔گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کی قیادت نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close