افسوسناک خبر، اسکول بس پر حملہ

افسوسناک خبر، اسکول بس پر حملہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے اسکول بس کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پراکسیز سے دہشت گردی کروا رہا ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دہشت گرد پراکسیز کو پاکستان میں بچوں اور شہریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے، بھارتی حکومت کا بطور ریاستی پالیسی دہشت گردی کا عمل پست اخلاقیات کا عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ بھارتی اسپانسرڈ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close