ہائی الرٹ جاری

ہائی الرٹ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ جاری‘کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد‘

پنجاب میں تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند ‘راولپنڈی اوراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 10مئی تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں غیر ضروری بوٹس‘ماہی گیری کشتیوں اورفشنگ بوٹس پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ‘پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر شپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ ادھر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک بھارت موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکولوں ،کالجوں، یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں میں 9اور 10مئی کوچھٹی ہوگی تاہم وفاقی دارالحکومت میں مقامی اور عالمی سطح کے جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ،لاہور، ملتان،فیصل آباد ،گوجرانولہ سمیت پنجاب بھر میں 9اور 10مئی کو اسکول،کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ صوبے بھر میں ڈویژنل تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 9اور 10مئی کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے تاہم انٹرنیشنل لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close