خط اور پارسل بھی بند، بھارتی قیادت پاگل ہو گئی

خط اور پارسل بھی بند، بھارتی قیادت پاگل ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگا دی، کوئی خط اور پارسل بھی بھارت وصول نہيں کرے گا۔

بھارتی وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سے کسی بھی طرح کے سامان کی براہِ راست یا کسی اور ملک کے راستے امپورٹ کرنے پر پابندی ہوگی، پاکستان سے کسی ضروری سامان کی درآمد کا استثنیٰ بھارتی حکومت سے مشروط ہوگا۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف شپنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا، نہ ہی بھارتی جھنڈے والا کوئی جہاز پاکستانی پورٹ پر جائے گا۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے جواب میں 24 اپریل کو بھارت سے ہر طرح کی براہِ راست اور کسی اور ملک کے ذریعے تجارت پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close