سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت نے واہگہ سرحد بند کر دی

سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت نے واہگہ سرحد بند کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی دہلی: انڈیا نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں28سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند‘سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کردیا

‘پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ ‘ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم ‘ نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیرناپسندیدہ قرار‘سفارتی عملہ محدود اور بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ پاکستانیوں کو سارک ویزا معاہدے کے تحت انڈیا کا سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکے پہلگام حملے کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو معطل، واہگہ بارڈر بند اور سفارتی عملہ محدود کرنے سمیت متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو سارک ویزا معاہدے کے تحت انڈیا کا سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی اور جن کو ماضی میں اس معاہدے کے تحت ویزے جاری کیے جا چکے ہیں انہیں منسوخ کیا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت حاصل کردہ ویزے پر اگر کوئی پاکستانی اس وقت انڈیا میں موجود ہے تو ان کے پاس انڈیا چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹوں کا وقت ہے۔انڈین سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دہلی میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں موجود ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز کو ’ناپسندیدہ شخصیات‘ قرار دیا گیا ہے‘ان کے پاس انڈیا چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ ہے اور انڈیا بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے ڈیفنس، ملٹری، نیوی اور فضائیہ کے ایڈوائزرز کو واپس بلا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close