امریکی ریاست ٹیکساس میں بیرونی طلبہ کے خلاف بڑا ایکشن

امریکی ریاست ٹیکساس میں بیرونی طلبہ کے خلاف بڑا ایکشن۔۔۔۔۔۔۔ امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ کردیے گئے۔

امریکا بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS)سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی، 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔ UNT اور UT Arlington میں 27، 27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی، متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا نگرانی کا بھی اعلان کردیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر یہودی مخالف مواد کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close