ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ وہ ملکی سیاست میں جلد فعال ہوں گے اس مقصد کے لیے وہ تیاری کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو اپنی اور بھٹو فیملی خاندان کی جانب سے افطار عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افطار عشائیے میں کاروباری و سیاسی شخصیات، سفارت کاروں، ایڈیٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے غزہ میں انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر عالمی برادری کا رویہ افسوس ناک ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ملکی سیاست کی تیاری کر رہے ہیں جلد فعال ہوں گے۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے تقریب میں شریک افراد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close