خبردار ہوشیار، بینک 5 روز بند رہیں گے، کب سے کب تک؟

کراچی : عید کے موقع پر بینک5روز بند رہیں گے،

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر 31مارچ تا 2اپریل 2025ء (پیر تا بدھ) عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے لیکن 29اور 30مارچ کو ہفتہ اتوار کی وجہ سے پہلے ہی بند ہو نگے اس طرح عملی طور پر ملک بھرمیں بینک 5 روز بند رہیں گے ،بینکوں کی اس طویل بندش کی وجہ سے اکثر اے ٹی ایم مشین میں رقم ختم ہو جانے کی روایت عام ہے ،اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات کے باوجود بینک اس پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close