پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، ٹف ٹائم دینے کی تیاری

کراچی: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلزپارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی حکومتی آفر مسترد کردی، سندھ سمیت ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی جائے۔پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے مطالبہ پر مہلت مانگی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی بارے مطالبہ نہ ماننے پر بجٹ میں سرپرائز دیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close