اسلام آباد (پی این آئی) رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے شہری پریشان ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق یکم مارچ کے بعد سے عمرہ پاکستانی پاسپورٹ پر عمرہ کے ویزے جاری نہیں ہو رہے۔۔۔۔۔
ٹریول ایجنٹس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی پاسپورٹ پر مقررہ دنوں میں عمرہ کا ویزہ مل رہا ہے مگر یکم مارچ سے سعودی پورٹل سسٹم میں پاکستانی پاسپورٹس پر جس ایجنٹ نے بھی عمرہ کے ویزے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں انہیں تاحال ویزے نہیں ملے.۔۔۔۔ ایک ایجنٹ کے مطابق ایسا کبھی نہیں ہوا اب تو پورٹل میں ویزا کے سٹیٹس کے بارے میں بھی کچھ ظاہر نہیں ہو رہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں