پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس شروع ہو گیا۔

اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدرات کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم شہبازشریف، وفاقی وزرا، اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس میں شریک ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری آئین کے آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہ رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بائیں جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بیٹھے ہوئے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی ارکان پلےکارڈز لے کر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے، اپوزیشن کی جانب سے شورشرابہ اور نعرے بازی کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close