وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو اچھی خبر سنا دی

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے معاشی استحکام آ چکا ہے‘ معیشت ترقی کی جانب گامزن‘ اسٹاک مارکیٹ اچھے مقام پر کھڑی ہے‘معاشی اشاریے درست ‘ کرنسی میں استحکام ہے‘ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے‘

ہماری معیشت کی بنیاد بن گئی ہے‘ اب ہمیں پائیدار ترقی کی طرف جانا ہے ‘پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس کے نظام میں بہتری آئی ہے‘ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دینے پر غور جاری ہے ‘ تعمیراتی انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے کام کر رہے ہیںمگررئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں سٹہ بازی نہیں چلنے دیں گے‘َسعودی عرب‘دبئی‘ واشنگٹن اور دیگر ممالک سے ہو کر آیا ہوں‘مجھے کہیں بھی اوورسیز کی ناراضگی نظر نہیں آئی‘امید ہےرواں سال ترسیلات زر35ارب ڈالر کے قریب ہوجائیں گی‘ ملک کو نجی سیکٹر نے ہی آگے لیکر جانا ہے‘بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں‘ تمام شعبوں کو معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاںپہلے اسپیشل اولمپکس یونیفائیڈ میراتھن کیلئے شراکت داری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام جاری ہے‘ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لارہے ہیں تاکہ لوگوں کو ٹیکس دینے میں آسانی ہو‘ مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور سیلری کلاس طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا ہے‘بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے‘ گروتھ کو تسلسل کیساتھ آگے لیکر جانا ہے۔ حکومت ملکی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی ہرلحاظ سے سپورٹ کرے گی لہذا پرائیویٹ سیکٹر کو ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close