دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کرانے کے لیے تیار ہے اور شائقین بھی پُرجوش ہیں۔
البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے، یہاں منگل 18 فروری کو بارش ہوئی تھی جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلادیش اور بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔البتہ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات برقرار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرینِ موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے ہوگی جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔دبئی میں دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ءکے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں