پشاور، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کا اعلان، تنازعہ کھڑا ہو گیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع “ارباب نیاز اسٹیڈیم” کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔۔

صوبائی کابینہ آج جمعہ کے روز اس فیصلے کی منظوری دے گی۔دریں اثنا، غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں نہیں ہوں گے کیونکہ فرنچائزز نے شہر میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خانے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ داداکانام تبدیل کرکے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close