اسلام آباد: بھارت میں پناہ گزین سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش میں حکومت کو دیئے گئے ایک پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ واپس آئیں گی اور بدلہ لیں گی،
جبکہ بنگلہ دیش کی حکومت جو اس سے قبل بھی بھارتی حکومت سے احتجاج کرچکی ہے نے کہا ہے کہ حسینہ واجد کی حوالگی ولین ترجیح، ان کے ٹرائل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے بھارت اپنے ملک میں پناہ گزین حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حوالگی کو یقینی بنانا اس کی اولین ترجیح ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے پیر کو آن لائن پر گزشتہ جولائی میں طلبہ کی بغاوت کے دوران ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں واپس آ کر اپنے پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں