سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ، 70 سے زائد ہلاکتیں

سوڈان کے علاقے دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق سوڈان کے علاقے میں واقع سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے اسپتال پر حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں یہ واحد فعال اسپتال تھا، جسے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر سعودی وزارت خارجہ نے سوڈان اسپتال حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close