چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل بدستور غیر یقینی کا شکار ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی میں رکاوٹ کی وجوہات پر بیرسٹر گوہر اور عرفان صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو کی۔تاہم بیرسٹر گوہر نے اشارہ دیا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر بات کرنے کو تیار ہو تو وہ مذاکرات میں دوبارہ بیٹھنے کےلیے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی اور کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی چیئرمین نے کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے۔ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کردے، اس کے بعد ہم دیکھیں گے، حکومت کمیشن کے ٹی او آر پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں