سینکڑوں پاکستانی دوست ملکوں سے نکال دیئےگئے، کون کون سے ملک شامل؟

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ روزنامہ اخبار کے خصوصی نمائندے افضل ندیم ڈوگر کی رپورٹ کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر وطن واپس بھیجا گیا۔ اسی طرح عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق 27 پاکستانی کفیل کے بغیر ملازمت کرتے پکڑے گئے جبکہ سعودیہ میں 16 افراد ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پزیر تھے۔ 112 پاکستانیوں کو کفیلوں کی شکایت پر گرفتار کرکے پاکستان بھیجا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ اور 4 منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ یو اے ای اور نائجیریا سے ڈی پورٹ 16 افراد کے نام امیگریشن اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close