بلوچستان میں دہماکہ، جانی نقصان ہو گیا

بلوچستان کے ضلع تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن اور انکے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close