سانحہ 9 مئی، 19 مجرموں کی سزا معاف، کون کون شامل؟

سانحۂ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحۂ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل، قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے ’کورٹس آف اپیل‘ میں نظرِ ثانی کے لیے ارسال کیا گیا تھا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عمل درآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفانہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپریل 2024ء میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان، سمیع اللّٰہ ولد میر داد خان، لئیق احمد ولد منظور احمد، امجد علی ولد منظور احمد، یاسر نواز ولد امیر نواز خان، سعید عالم ولد معاذ اللّٰہ خان کی سزا معاف کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close