مزاکرات کا دوسرا دور آج، ایجنڈا کیا ہو گا؟

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بانی چیئرمین اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close