سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے سے تین سالہ بچے کی آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ کانگ کو، 37 سالہ جِن لی سیون اور ان کا تین سالہ بچہ اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی نے انسٹاگرام پر اپنے سفر کی تصاویر طیارہ حادثے سے چند گھنٹے قبل شیئر کیں۔تین سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے پہلی مرتبہ بیرون ملک سفر پر تھا، انسٹاگرام پر کانگ کو نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن کے ساتھ لکھا، ‘میرا بیٹا پہلی بار رات کی فلائٹ میں بیرون ملک جا رہا ہے، اور اس کے پہلے پاسپورٹ پر کوئی مہر نہیں ہے!’
کانگ کو نے تھائی محل میں سیر و تفریح اور بنکاک جانے والی پرواز کے دوران اپنے بیٹے کی جہاز کی کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے تصویر بھی بنائی تھی جو اب وائرل ہے۔واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔سی ای او جیجو ائیر کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے، گرنے والے طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں