موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حادثے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں