جنوبی وزیرستان، سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، 16 جوان شہید، 8 خوارج مارے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی وزیرستان کے علاقے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں 8 خوراج ہلاک اور 16 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی رات خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

30 سال کے لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے، انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

اسی طرح 31 سال کے لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں۔ لانس نائیک محمد اسحاق شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

36 سال کے حوالدار ایوب خان شہید کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج کو دیے۔

40 سال کے حوالدار عمر حیات شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔ حوالدار عمر حیات شہید نے 17 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔

26 سال کے سپاہی محبوب رحمان شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے، سپاہی محبوب رحمان شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے اور وطن کا دفاع کیا۔

37 سال کے حوالدار محمد حیات شہید بنوں کے رہائشی ہیں، انہوں نے 17 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

26 سال کے لانس نائیک شیر محمد شہید کا تعلق ضلع مالاکنڈ سے ہے۔ لانس نائیک شیر محمد شہید نے اپنی زندگی کے 7 سال پاک فوج کو دیے۔

22 سالہ سپاہی احسان الحق شہید کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے۔ شہید نے 4 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔

25 سال کے سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ سپاہی جنید شہید نے اپنی زندگی کے 3 سال پاک فوج کو دیے۔

29 سال کے لانس نائیک حامد علی شہید کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، سپاہی حامد علی شہید نے اپنی زندگی کے 8 سال پاک فوج کو دیے۔

26 سال کے سپاہی کلیم اللّٰہ شہید ضلع لکی مروت کے رہائشی تھے، سپاہی کلیم اللّٰہ شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں۔

41 سال کے حوالدار طاہر محمود شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے، حوالدار طاہر محمود شہید نے 18 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔

29 سال کے لانس نائیک مصور شاہین شہید ضلع کوہاٹ کے رہائشی ہیں۔ لانس نائیک مصور شاہین شہید نے 7 سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

22 سال کے سپاہی فیض محمد شہید کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے، سپاہی فیض محمد شہید نے اپنی زندگی کے 4 سال پاک فوج کو دیے۔

26 سال کے سپاہی طیب علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ شہید کو پاک فوج میں بھرتی ہوئے صرف ایک سال کا عرصہ ہوا تھا۔ سپاہی طیب علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔

26 سال کے سپاہی جنید شہید کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے، سپاہی جنید شہید نے پاک فوج میں 4 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔ سپاہی جنید شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں