عمران خان کی درخواست، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعوے کے خلاف بانئ پی ٹی آئی کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دعوےکے خلاف بانئ پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اقبال چوہدری نے سماعت کی۔بانئ پی ٹی آئی نے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے والے کو بیان کے لیے خود عدالت میں پیش ہونا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کے اعتراض کو رد کر دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close