رانا ثناء اللہ بھی پی ٹی آئی کی تعریف پر مجبور ہو گئے

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے راضی ہونے کی تعریف کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر کہا کہ ان پر متعدد کیسز ہیں اور وہ حکومت کی نہیں جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔

اس کے علاوہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا بالآخر مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، ہم تمام مقتدر حلقوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا تھا کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close