عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم پیشنگوئی کر دی گئی

پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ سال بھی جیل میں رہیں گے اور وہ انہیں باہر آتا نہیں دیکھ رہے۔منظور وسان نے عمران خان کو خاموش رہنے کا بھی مشورہ دیا۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بہتر ہے خاموشی اختیارکریں، دھرنوں سےگریز کریں اورپارٹی مضبوط کرنےکی کوشش کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close