پاکستان بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، ملازمین کا کیا مستقبل؟

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کر دی تھی، وفاقی حکومت صرف چینی، آٹے اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دے رہی تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close