پشاور، امریکی شہریوں کو سرینا ہوٹل جانے سے روک دیا گیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان میں امریکی سفارت خانہ نے سرینا ہوٹل پشاور کو درپیش مبینہ سیکیورٹی خطرات سے خبردار کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو 16 دسمبر تک ہوٹل یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں جانے سے منع کر دیا ہے۔۔۔۔

سفارت خانے کی جانب سے بدھ کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انہیں قابل اعتماد سکیورٹی انفارمیشن ملی ہے۔ جس کے بعد سفارت خانہ نے امریکی اہلکاروں کو خیبر روڈ پر گالف کلب کے قریب واقع ہوٹل سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ دورانیے کے دوران اس ہوٹل یا اس کے قریب کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔۔۔۔

پشاور کے سرینا ہوٹل میں اکثر غیر ملکی افراد اور شخصیات آتے یا ٹھہرتے ہیں جس کے سبب یہ عسکریت پسند گروپوں کے لیے اہم ٹارگٹ بن گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close