رینجرز کے 4 اہلکاروں کی ہلاکت، اسلام آباد فوج کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں فوج طلب کر لی گئی ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی بڑی شاہراہ سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔۔۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے چار جوان اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔۔۔۔۔.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close