اللہ کی رضا کی خاطر، کارساز کار حادثے کی ملزمہ کو بری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کارساز کے علاقے میں باپ بیٹی کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی ملزمہ کو مقامی عدالت نے بری کر دیا ہے۔۔۔۔

آج جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے باپ بیٹی کے اہلِ خانہ کی جانب سے صلح نامے کے بعد ملزمہ کو بری کر دیا ہے۔۔۔۔۔ عدالت میں متاثرہ اہلِ خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اللہ کی رضا کی خاطر ملزمہ کو معاف کرتے ہیں۔ مقامی عدالت نے متاثرین کے صلح نامے کو قبول کرتے ہوئے ملزمہ کو بری کر دیا۔۔۔۔

سماعت کے دوران متاثرہ خاندان اور زخمی افراد کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ بھی عدالت میں موجود تھے۔۔۔۔ یہ اہم بات ہے کہ 19 اگست کو کراچی ضلع شرقی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں